یہ واردات کے ثبوت مٹا دیں گے،ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہو گئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں میں کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کی

ہدایت بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر نے نور مقدم قتل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ عدالت میں پیش کئے گئے پولیس چالان میں کہا گیا تھا کہ اگر ظاہر جعفر کے والدین پولیس کو بروقت اطلاع کرتے تو نور مقدم کو بچایا جا سکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close