حکومت آئی ایم ایف کے مقابلے پر ڈٹ گئی، آٹے، دال چاول، گھی ،چینی اور بجلی مہنگی کرنے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کو ہر سال قرضہ دینے والےبین الاقوامی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف نےحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں اور چاول کیساتھ گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کردی جائے تا کہ عوام سے مزید محصولات اکٹھے کیے جا سکیں اور حکومت اپنی مالی حالت بہتر بنا سکے لیکن اس حوالے سے حکومت نے سخت مزاحمت کرنے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں پاکستان کے عوام مہنگائی

کے بڑے بوجھ تلے دب جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہوگاجبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے، گھی، چینی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔آنے والے مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close