سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا

کراچی (آئی این پی) سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا ، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے ملازمین نادرا ویکسینیشن کارڈ کا لازمی ڈسپلے کریں ، عملے و افسران ویکسینیشن کارڈ ایئرپورٹ انٹری پاسز کیساتھ دکھانے کے پابند ہوں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا ، نوٹیفکیشن میں

نئے ہدایات نامہ پر سختی سے عمل کی درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close