ووٹنگ مشین، وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو (آج) دوپہر 2بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،پارلیمانی پارٹی و اتحایوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی اجلاس میں ای وی ایم ،آئی ووٹنگ، انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی،انتخابی

اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے پربات کی جائیگی اور اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت سمیت مشترکہ سیشن پرمشاورت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close