ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ ، عثمان بزدار نے بڑے بڑے کام شروع کر دیئے

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات دیں گے، مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا،بی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے معروف صنعتکار ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی، جس میں جنوبی پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ، لنگر خانوں کا قیام او ردیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملتان میں نوجوانوں کے لئے قرض حسنہ سکیم شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔جلال الدین رومی فانڈیشن ملتان میں نوجوانوں کو قرض حسنہ فراہم کرے گی۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں عوامی مقامات پر مزید لنگر خانے قائم کئے جائیں گے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ خواجہ جلال الدین رومی نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں پلاٹ کی الاٹمنٹ شروع کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ عثمان بزدار نے ملتان میں جلال الدین رومی فانڈیشن کے تحت 11 فلٹریشن پلانٹ کی بحالی پر مسرت کا اظہار کیا۔خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ جلال الدین رومی فانڈیشن ملتان میں عرصہ دراز سے بند 11 فلٹریشن پلانٹس کے انتظامات بھی کرے گی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، وزیراعلی عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں