لڑکا لڑکی ہراسمنٹ کیس، عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائدکر دی گئی، باقاعدہ ٹرائل شروع گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آ باد نے سیکٹر ای 11 لڑکا لڑکی برہنہ کیس میں عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔منگل کو اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج عطا ربانی کے روبرو سیکٹر ای 11 لڑکا لڑکی برہنہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے

مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان حافظ عطاالرحمان، ادارس قیوم بٹ ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش اور فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے فرد جرم کی نقول ملزمان کو فراہم کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close