عمر شریف کی طبیعت بگڑ گئی، سی سی یو منتقل، 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے، امریکہ روانگی کے تیاریوں پر کیا فیصلہ ہوا؟

کراچی (پی این آئی) معروف سٹیج و ٹی وی فنکار عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے پر ڈاکٹروں کی ہدایت پر تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ہفتے کی شب طبیعت بگڑنے پر والد کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔جواد عمر نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق والد 36 سے 48 گھنٹے تک ڈاکٹرز کی زیرنگرانی رہیں گے ۔جواد عمر کا کہنا ہے

کہ ان کے والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔جواد عمر نے عمر شریف کے امریکہ جانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ جانے کے تمام انتظامات مکمل ہیںلیکن طعبیت میں بہتری اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر سفر کا فیصلہ ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close