14 ہزار ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لیے خطرہ، دنیا بھر سے ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس نے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دنیاسے جوہری ہتھیارختم اور مذاکرات،اعتماد اور امن کا نیا دور شروع ہونا چاہئے۔اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدارنے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے نمٹنا شروع سے ہی اقوام متحدہ کے کام میں مرکزی حیثیت رکھتاہے۔سیکرٹری جنرل نے واضح کیاکہ1946میں پہلی جنرل اسمبلی کی قرارداد میں

جوہری ہتھیاروں کے قومی اسلحہ اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے قابل دیگر تمام بڑے ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ ایٹمی ہتھیاروں کی کل تعداد کئی دہائیوں سے کم ہو رہی ہے، دنیابھرمیں تقریبا 14ہزار ہتھیار ذخیرہ ہیں، جوتقریبا4دہائیوں میں”ایٹمی خطرے کی بلند ترین سطح”ہے۔گوترس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اچھائی کیلئے اس کلاڈ کو آگے بڑھائیں،اپنی دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ کریں اور تمام لوگوں کیلئے بات چیت،اعتماد اور امن کے نئے دور کا آغاز کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close