استغفراللہ قوم پر اتنے برے دن نہیں آئے کہ ہمارے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہ ہو

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)والے کچھ بھی سمجھتے رہیں لیکن آپ کو نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنتے دیکھنا ہےاور آپ صرف سڑ سکتے ہیں ،استغفراللہ قوم پر اتنے برے دن نہیں آئے کہ ہمارے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہ ہو ,کنٹونمنٹ میں عزت افزائی کے بعد خدشہ ہے حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گی ۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو آگ اس حکومت نے عام آدمی کے گھر میں لگائی ہے،ملکی معیشت کو لگائی ہے، پاکستان کی ترقی کو لگائی ہے اور سب سے بڑھ کر جمہوریت کو لگائی ہے وہ دنیا کے سامنے ہے ، آٹا چینی اور دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ ہم بھاگتے ہیں نہ کسی کو بھگواتے ہیں, بھاگنے بھگانے کی سٹوریاں پوری دنیا جانتی ہے, یہ کتنا اپنے حلقوں میں جا سکتے ہیں؟خاص کر کراچی میں لوگوں نے حلیم عادل شیخ ،فردوس شمیم نقوی کو کنٹونمنٹ کے الیکشن میں جوتے مار مار کر نکالا ہے،جوتے جن کو پڑ رہے ہیں وہ بھی کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے،ہم عزت اور احترام کے ساتھ تمام تر حربوں کے باوجود کنٹونمنٹ الیکشن میں جیتے ہیں ، ان کو تو پنجاب میں 27 سیٹیں ملی ہیں اور ہم نے 51 نشستیں جیتی ہیں ،ان کا اور ہمارا میچ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے گلی محلوں کے اندر بینر نہیں لگے ہوئے جن پر لکھا ہوا تھا کہ ان کا داخلہ ممنوع ہے،پنجاب میں گندی جگہوں پر لوگ عثمان بزدار اور ان کے لوگوں کی تصویریں لگا لگا کر ان کو ڈھونڈ رہے ہیں،کس کے ساتھ کیا ہونا ہے؟مجھے زیادہ بڑی باتیں کرنے کی عادت نہیں لیکن جو انہوں نے بویا ہے وہ انہیں کاٹنا پڑے گا ،آر ٹی ایس کی کہانی بار بار تو آئے گی نہیں اور اب نہ ہم نے آنے دینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close