عمران خان ہمت کریں جو ہمت نواز شریف نہ کرسکے، رئوف کلاسرا نے مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ جنوری 2017ءمیں وزیراعظم نواز شریف کے 100 بیرونی دوروں میں ملنے والے مہنگے تحائف کی فہرست بھی سینٹ کو نہیں دی گئی تھی،بہانہ وہی تھا جو اَب عمران خان بنا رہے ہیں،تحائف کی فہرست 2013ء سے پبلک ہونی چائیے اور دونوں وزیراعظموں کی ہونی چاہئے،عمران خان ہمت کریں جو ہمت نواز شریف نہ کرسکے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ جب قانون حکمرانوں نے خود بنایا ہوا ہو ایک کروڑ کے تحفے پر صرف 10 لاکھ ادا کر کے 90لاکھ روپے گھر لے جائیں تو وہ قانون نہیں قانون ساتھ کھلواڑ ہوتا ہے،قانون کے نام پر جنرل مشرف،شوکت عزیز،زرداری، نواز شریف، گیلانی،وزراء نے لٹ مار مچائی، اب عمران خان بتانے سے انکاری ہے کیا کچھ لے گئے؟۔انہوں نے کہا کہ 2013 تک تحائف کی فہرستیں پارلیمنٹ میں پیش ہو چکی ہیں،2013 بعد نواز شریف 100غیر ملکی دوروں بعد یہ فیصلہ کیا گیا اب یہ تحائف”قومی راز” تصور کیے جائیں گے،حکمرانوں کو ملنے والے ہیرے جواہرات، نیکلس،رولکس گھڑیاں،بریسلٹ، سونے کے زیوارات، ڈالروں میں کیش کا راز بتانے سے ریاست کو خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں