افغانستان میں نئی حکومت نے افغان شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

کابل (پی این آئی)طالبان نے افغانستان کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں گزشتہ حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنی معیاد تک کار آمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے ان پر ‘اسلامی امارت’ لکھا جائے گا۔خیال رہے کہ افغانستان کے پاسپورٹ پر ‘اسلامی جمہوریہ افغانستان’ تحریر ہے جبکہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دفاتر بند پڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں