ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی دورہ پاکستان پرتھریٹ الرٹ دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ اندیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے اور ابھی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ایک تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیاہے اور وہ احسان اللہ احسان پروٹون میل ڈاٹ کام سے بھیجی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ای میل اس ایڈریس سے [email protected] سے بھیجی گئی جس میں احسان اللہ احسان کے غلط

سپیلنگ استعمال کئے گئے ہیں ، آپ کو اچھی طرح پتا ہے کہ انڈین سپیلنگ کس طرح کے ہوتے ہیں، آئی سی سی کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ، یہ بین الاقوامی کرکٹ کے خلاف سازش ہے۔دوسری جانب کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے ، ہماری مین این ڈویمن ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ،ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے ، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے ، ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے ، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے ، منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور معاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں