جمیکا (پی این آئی ) دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی دورے کی کمنٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ہے ۔ سی ای اوکرکٹ ویسٹ انڈیز جانی گریو کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح دورے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے، ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بھی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مینز اور ویمنز ٹیم پہلے بھی پاکستان میں کھیل چکی ہیں، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر ہے۔جانی گریو کا کہنا تھا کہ منگل کو سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جس میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، میں نے انہیں کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہوگی کیوں کہ مینز اینڈ ویمنز ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے اپنے دورے منسوخ کیے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں