دبئی نےفیملی رہائشی ویزے کیلئے سرمایہ کاری کی رقم میں کمی کا اعلان

اسلا م آباد (پی این آئی)دبئی حکومت نے تین سال کے فیملی رہائشی ویزے کیلئے سرمایہ کاری کی رقم 10 لاکھ درہم سے کم کر کے7لاکھ50 ہزار روپے کر دی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس سے قبل ازیں تین سال کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ رہائشی ویزہ کے لیے

کم از کم رقم دس لاکھ درہم تھی۔ جس میں ڈھائی لاکھ درہم کی کمی کے بعد اسے سات لاکھ پچاس ہزار درہم کردیا گیا ہے۔ جو پاکستانی روپے میں تقریبا تین کروڑ پینتالیس لاکھ کے قریب بنتے ہیں۔ریئل اسٹیٹ کے ماہرین کہتے ہیں اس سہولت سے دبئی کی مارکیٹ مزید ترقی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close