ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کو ارسال کردی گئی

لاہور (پی این آئی) حکومت نے پیرامیڈیکس ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا، تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی، پچھلے سال بھی ان ملازمین کی 30 فیصد تنخواہیں بڑھائی گئی تھیں۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے پی ایچ ایف ایم سی پیرامیڈیکس سٹاف کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیاہے، بیسک ہیلتھ یونٹ میں کام کرنے والے پیرامیڈیکس ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی سمری ارسال کردی گئی ہے، ان ملازمین کی پچھلے سال بھی 30 فیصد تنخواہیں بڑھائی گئی تھیں۔اب پھر ان کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پیرامیڈیکس ملازمین کی تنخواہیں اضافے کے ساتھ ملنا شروع ہوجائیں گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا ہے، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس2021 کی مد میں کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس2021 کی مد میں کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا، اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی ملازمین کے کرایوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں