نواز شریف کو کورونا ویکسینیشن لگانے کی جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کی شامت آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف کو کورونا ویکسینیشن لگانے کی جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کی شامت آگئی۔۔۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو کو رونا ویکسین لگانے کی فیک انٹری کرنے والے ملازمین کو جیل میں ڈالا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھ اکہ نواز شریف ویکسین سکینڈل میں ملوث ویکسینیٹرز صرف معطل نہیں بلکہ ان کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

 

ملکی بدنامی کی اس کوشش میں ن لیگی عہدیداران بھی سامنے لائے جائیں گے۔پنجاب کی آئرن لیڈی ڈاکٹر یاسمین راشد ہوتے ہوئے ایسے عناصر کامیاب نہیں ہوں۔کرونا میں ڈاکٹر صاحبہ نے شاندار پرفارم کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close