چین افغانستان کی حمایت میں بول پڑا، امریکا کے آگے ڈٹ گیا

بیجنگ (پی این آئی ) جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر ورچوئل اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان سے معاشیاں پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

 

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں ،افغانستان کے زرمبادلہ کا تعلق افغان عوام سے ہے ، افغان زرمبادلہ کا افغان عوام کو ہی استعمال کرنا چاہئے ۔چین کے وزیر مسٹر وانگ ژی نے مزید کہا کہ افغانستان پر سیاسی دبا کیلئے افغان زرمبادلہ ذخائر کو استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد امریکہ نے افغان حکومت کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔ اس کے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے سمیت دیگر اداروں نے بھی افغانستان پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close