بابراعظم کو جلدی بڑا ہونا ہو گا، ان کے پاس صرف ایک مہینہ ہے، رمیز راجہ کا تہلکہ خیز بیان آگیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب بابر اعظم کو جلدی سے بڑا ہونا ہوگا ایک ماہ ہے بس ان کے پاس۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں میدان سے باہر کھلاڑیوں کو جذبہ و حوصلہ دینا بہت ضروری ہے۔اس کے لیے کپتان کو تگڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

 

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 92 میں ہمارے پاس نصرت فتح کی قوالی تھی اس ٹیم کے لیے بھی کچھ ایسا کرنا ہوگا، کپتان کا رول بہت اہم ہے ٹیم کو اٹھانا اس کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس ایک پلان ہونا چاہئے اور سب سے اہم چیز پاکستان کو جتوانا ہے۔رمیز راجہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہمیں ٹرائینگلولر سیریز کرانی پڑی گی کیونکہ اس طرح کی سیریز مداحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close