روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے ملاقات کی۔گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکانٹ اور کرنٹ اکاونٹ پر بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب

تک دو لاکھ چار ہزار روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کھلوائے،اکاونٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا ایک ہزار اکاونٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔ گورنر سٹیٹ بنک نے بریفنگ میں بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک بیرونِ ملک سے 2.3 ارب ڈالر بھیجے جا چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close