نیوزی لینڈ ٹیم کو جعلی دھمکی آمیز ای میل کا مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی این پی)نیوزی لینڈ ٹیم کو جعلی دھمکی آمیز ای میل کے معاملے کا ایف آئی ایسائبر کرائم نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹرمحمدوسیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ای میل [email protected] کا ذکر ہے۔مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ ای میل کے ذریعے حملہ کرنیکی اطلاع دی گئی ہوٹل اورجہاز میں بم رکھنے کی دھمکی دی گئی، ای میل کا آئی پی ایڈریس

سنگاپوراورپھر بھارت سے منسلک ہوا۔متن کے مطابق ای میل وی پی این کے ذریعے کی گئی اور پھر ای میل کے ذریعے نیوزی لینڈ پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا۔مقدمہ سائبرٹیرارزم سیکشن 506،109پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close