اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، افسوسناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ، افسوسناک خبر۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن جانے والی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 اسلام آباد ایئر پورٹ سے گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی۔

 

راستے میں تاشقند ایئر پورٹ کے قریب خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close