صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ! نشانہ سیکیورٹی فورسز، ابتدائی تفصیلات آگئیں

کوئٹہ (پی این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ! نشانہ سیکیورٹی فورسز، ابتدائی تفصیلات آگئیں۔۔۔  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ایگل سکواڈ کے اہلکار گشت کر رہے تھے۔ دھماکے کا نشانہ پولیس اہلکار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close