پاکستان سے سیریز، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اہم بیان جاری

سڈنی (پی این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، معلومات کے بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔دوسری جانب چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان ختم کرنے کیلئے پر تول رہا ہے۔ اب بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا۔دوسری جانب کنسلٹنٹ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ورنن فلینڈر

اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ورنن فلینڈر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں موجود ہوں گے، ورنن فلینڈر پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے ، وہ ان دنوں دبئی میں کمنٹری میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق میتھیو اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیو سیکور ببل میں آجائیں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close