اہم ترین ملک کا پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)اہم ترین ملک نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری۔ تفصیلات کےمطابق ذرائع نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ا

س حوالے سے تھائی لینڈ سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے تمام ویزہ کیٹگریز کی سروس 20ستمبر سے بحال کر دی گئی ہے نئے سفری ہدایات نامے کے مطابق کرونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کیلئے تمام مسافر تھائی لینڈ میں 14دن کا قرنطینہ کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close