اب پاکستان کی مرضی چلے گی، چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے آئندہ سال کے دوروں سےمتعلق بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب کھل کر بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں نے 2022ءمیں دوبارہ آنا ہے، ہم اپنا بیک اپ پلان تیاررکھیں گے، اب ہم اپنی شرائط پر ان کو بلائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا آتے ساتھ باونسرزشروع ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو اب کارکردگی سے جواب دینا ہو گا۔ جو پریشر بلڈ اپ ہوا ہے اسے کارکردگی سے ختم کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم کو سمجھنے کی ضرورت ہے سب ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگر ام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹز کا مورال ہمیشہ بلند ہی ہوتا ہے، پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے بہت اقدامات کیے گئے۔ چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے بھاگی ہے، انگلینڈنے بہانہ کیا ہے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،آئی سی سی میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کروں گا، ہرکرکٹ بورڈز کی اپنی اہمیت ہے، آئی سی سی میں سیاست نہیں ہے، انگلینڈ بہانہ کیا ہے، سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بے تکا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close