اسلام آباد (پی این آئی )آج منگل کے روز پنجاب، اسلا م آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے، تاہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب، اسلا م آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی وجنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہے ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورکوہلومیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر):پنجاب: راولپنڈی( چکلالہ65،کچیری،شمس آباد33)،لاہور(شاہی قلعہ60،لکشمی چوک53،گلشنِ راوی52،مغل پورہ33،تاجپورہ31،فرخ آباد22،اپرمال03،گلبرگ01)،اسلام آباد(گولڑہ39، زیروپوائنٹ37،ائیرپورٹ17،بوکرہ07،سیدپور06)ناروال21،نورپورتھل19،مری11،سرگودھا(سٹی)09،گجرات،جہلم05،سیالکوٹ04،منگلا02،کشمیر:گڑھی دوپٹہ30،مظفرآباد(ائیرپورٹ05،سٹی04)،کوٹلی04، راولاکوٹ01،خیبرپختونخوا: چراٹ27،کاکول17،بالاکوٹ10،مالم جبہ09،زیریں دیر،سیدوشریف04،پٹن03،دیر،کالام،میرکھانی01،پشاور(ائیرپورٹ)01، بلوچستان : کوہلو14، گلگت بلتستان:ہنزہ08،بگروٹ05،استور03اور چلاس میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دادو43اورموہنجوداڑو میں42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں