ایف بی آرکی کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ اپنانیکی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ادائیگی کے لیے رعایتی مدت دیتے ہوئے یکم نومبر سے ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ اپنانے کی ہدایت کر دی،ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کیمطابق ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 کے ذریعے اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا اور سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، اعلامیے کے مطابق

کاروباری برادری کو اڑھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے میں 40روز کی مہلت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،کاروباری طبقہ چیک ، پے آرڈر ، بینک ڈرافٹ یا بینکنگ طریقے سے اخراجات ادا کرسکتا ہے، یکم نومبر سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے،ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کے لیے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close