چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی صورت میں ن لیگ نے زبردست دہمکی دے دی

کراچی (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا وزیراعظم عوام اور مہنگائی کی بات نہیں کرتا ، صرف یہی کہتا ہے کہ جوبائیڈن فون نہیں کرتا،پورے ملک کو انتظار ہے کہ جوبائیڈن فون کرے گااورپھر حکومتی معاملات چلیں گے، یہ پاکستان کی بدنصیبی ہے، نیب کی ریکوری صفر ہے، براڈشیٹ میں حکومت کے 10ارب روپے نکل گئے ، ان کو ایسا اندھا چیئرمین نیب چاہیے

جسے حکومت کی کرپشن نظر نہ آئے، اسی چیئرمین نیب کو رکھنے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ تک جائیں گے ۔پیر کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، ہمارا وزیراعظم روز تقریریں کرتا ہے،عوام اور مہنگائی کی بات نہیں کی جاتی، صرف یہی کہتا ہے کہ جوبائیڈن فون نہیں کرتا،پورے ملک کو انتظار ہے کہ جوبائیڈن فون کرے گااورپھر حکومتی معاملات چلیں گے، یہ پاکستان کی بدنصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی ریکوری صفر ہے، براڈشیٹ میں حکومت کے 10ارب روپے نکل گئے یہ چیئرمین نیب کی کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 5سال حکومت کی ہے، نیب ہم پر کوئی کرپشن کا کیس بنائے،

حکومت کے ہر محکمے میں کرپشن ہے جو چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتی، ان کو ایسا اندھا چیئرمین نیب چاہیے جسے حکومت کی کرپشن نظر نہ آئے، اسی چیئرمین نیب کو رکھنے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ تک جائیں گے اور اس خرابی سے پاکستان کی جان چھڑوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شوکاز نوٹس ایسے ہی نہیں جاری ہوتے، اگر کسی کی بات سے کسی بھی شخصیت پر حرف آئے تو بات کرنے والے کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے، اختلاف رائے مسلم لیگ (ن) کا حسن ہے لیکن جب فیصلہ ہو جائے تو پھر کسی اختلاف کی گنجائش نہیں رہتی،حکومتی نے افغان پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا،ہمیں افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، افغانستان ایک خودمختار ملک ہے، افغان پالیسی کو پارلیمان میں لایا جائے، موجودہ افغان پالیسی پاکستان پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں