6ارب کی مبینہ کرپشن،شریک ملزم کی کیس ختم کرنے کی اپیل مسترد کر دی گئی

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں پونے 6ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ساتھ شریک ملزم کی کیس ختم کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6ارب کی مبینہ کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی ، دوران ساعت وکیل منصور راجپوت نے بتایا کہ میرے مکل کیخلاف نیب اب تک ثبوت پیش نہیں کر پایا۔ جس پر عدالت نے شرجیل میمن

کے ساتھ شریک ملزم منصورراجپوت کی درخواست پرفیصلہ سنایا، فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے منصور راجپوت کے خلاف کیس ختم کرنیکی اپیل مستردکردی۔ منصور راجپوت نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتالوں کی انتطامیہ کو بجٹ موازنے کے ساتھ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ضلعی اسپتالوں کا بجٹ بھی پیش کیا جائے۔ عدالت نے سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری خزانہ کو 14اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں