کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 23 سے 25 ستمبر کے دوران صوبے بھر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ،جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جبکہ مختلف اضلاع میں آندھی کے باعث نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کراچی میں گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ہلکی بارش ہوئی تھی تاہم اسکے بعد شہر کا درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، گزشتہ تین روز سے شہر قائد حبس اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں