حریم شاہ کی شادی کا ڈراپ سین ہو گیا، ٹک ٹاکرنے خود ہی اپنے دعوے کو جھوٹا کر دیا

xلاہور(پی این آئی) ڈھائی ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا دعوی کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اب کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔حریم شاہ نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعوی کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی۔

تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹر ویو میںبات کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں ۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ والدین انہیں شادی کے لیے کہتے رہتے ہیں جبکہ کئی افراد اور قریبی رشتے داروں نے ان کا رشتہ بھی مانگا تھا مگر انہوں نے منع کردیا۔حریم شاہ کے مطابق ان کے خاندان کی تقریباً تمام خواتین کی شادی ہو چکی ہے اور قبائلی روایات کے مطابق ان کے ہاں کم عمری میں ہی شادی کرادی جاتی ہے مگر ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔شادی کے معاملے پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں ہیں مگر ابھی وہ ذہنی طور پر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار نہیں۔ان کے مطابق شادی کے بعد خاتون پر ذمیہ داریوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اور ماں بننے کے بعد وہ مزید ذمہ دار بن جاتی ہے، اس لیے ابھی وہ ذہنی طور پر ایسی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار نہیں۔میزبان کی جانب سے شادی کرنے کے لیے دبائوڈالے جانے اور بار بار مشورہ دئیے جانے پر انہوں نے میزبان کو دلیل دی کہ شیخ رشید نے بھی تو شادی نہیں کی۔حریم شاہ نے کہا کہ وہ اپنا موازنہ شیخ رشید سے نہیں کر رہیں بلکہ وہ صرف یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کبھی کوئی نہیں ٹوکتا مگر خاتون کو بار بار ٹوکا جاتا ہے۔حریم شاہ کے مطابق وہ چار بہنیں اور تین بھائی ہیں اور انہوں نے بعد ازاں تقابلی مذاہب میں اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی سے ماسٹر کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مذاہب سے متعلق جاننے کا تجسس تھا، جس وجہ سے انہوں نے مذکورہ مضمون میں ماسٹر کیا جبکہ ان کے والدین انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائی تھیں بس ان کی ادائیں یا حرکتیں لوگوں کو پسند آگئیں اور وہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی بھی ویڈیو غلط نیت یا منصوبے سے نہیں بنائی تھی۔حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے پاکستان تحریک انصاف سے منسلک تھیں اور انہوں نے اس وقت بھی شیخ رشید سے ملاقاتیں کر رکھی تھیں۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ماضی میں انہوں نے متعدد بار عمران خان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔انہیں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت سے کافی امیدیں تھیں مگر اب وہ ان سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ وزیر اعظم عمران خان بہت اچھے شخص ہیں اور وہ چاہیں تو ملک اور قوم کے لیے اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم عمران خان سمیت مولانا طارق جمیل بہت زیادہ پسند ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں طارق جمیل کی تعلیمات اور ہدایات پر عمل کرکے زندگی گزاریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو۔ساتھ ہی انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب انہیں بہت پسند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں