ائیرپورٹس پر سرکاری افسران کیلئے پروٹوکول نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پرسرکاری افسران اور پرائیوٹ افرادکوغیر قانونی پروٹوکول دینے کا نوٹس لیا ہے۔عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کیا اور ، اس حوالے سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے۔ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close