چینی لڑاکا طیارے پڑوسی ملک کی حدود میں داخل، ہنگامہ کھڑا ہو گیا

تائپی(پی این آئی) تائیوان کی طرف سے ایک بار پھر چین پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔ دی سن کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بار چین کے 10لڑاکا طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

رواں ماہ کے دوران یہ 15ویں بار چینی جنگی طیاروں کی طرف سے تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔تائیوانی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا کہ چینی طیاروں کی خلاف ورزی کے جواب میں تائیوان نے اپنے ایئرپٹرول ٹروپس کو روانہ کیا اور ریڈیو وارننگ جاری کیں۔ اس دوران ایئر ڈیفنس میزائل سسٹمز کے ذریعے چینی طیاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاتی رہی۔واضح رہے کہ تائیوان کی طرف سے تسلسل کے ساتھ چین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ ہی چینی فوج نے تائیوان کے قریب سمندر میں جنگی مشقیں بھی کی ہیں جنہیں تائیوان کی طرف سے اشتعال انگیزی اور داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا تھا۔چینی لڑاکا طیارے پڑوسی ملک کی حدود میں داخل، ہنگامہ کھڑا ہو گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں