پاکستان محفوظ ملک ہے یا نہیں؟وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی میدان میں آگئیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوط ترین ملک قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں میں پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

سابق کپتان کی اہلیہ کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوز ی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر کرکٹ سیریز منسوخ اور وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close