پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا یا بلوچستان؟ کس صوبائی حکومت کی کارکردگی بہترین ہے؟ تازہ ترین گیلپ سروے میں عوام کا فیصلہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت کارکردگی اور ترقیاتی عمل میں دیگر تین صوبوں سے آگے چلا گیا ۔گیلپ سروے کے مطابق اس وقت پنجاب میں 41 فیصد لوگ بزدار حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 59 فیصد ناراض ہیں، خیبرپختونخوا میں 63 فیصد عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اس کے برعکس حکومت میں 76 فیصد عوام جام کمال حکومت کی کارکردگی کو ناصرف سراہ رہے ہیں بلکہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں میں بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنتا دیکھ رہے ہیں۔

ماضی میں صوبے کے چند اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوتا رہا اس کے برعکس وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط حکومت نے صوبے کے ان اضلاع پر خصوصی توجہ دیں جنہیں گزشتہ دو سے تین عشروں میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔آج صوبے کے جس حصے میں جائیں وہاں ترقیاتی عمل نہ صرف جاری ہے بلکہ کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جس کی وجہ سے ترقی کے ساتھ ساتھ کرپشن کی بھی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ضلع خاران میں سٹرکو ں ،پلوں ،الیکٹریشن بنیادی مراکز صحت طلبہ و طالبات کے لیے ڈیجیٹل لائبریری اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے بارہ سو چھتیس ملین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان بذات خودان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مسلسل احکامات جاری کرتے رہتے ہیں جو کہ ماضی میں کسی بھی وزیر اعلی کی جانب سے دیکھنے میں نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close