وضاحت کریں کس کی کال پر یہ دورہ منسوخ کیا گیا؟ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخی کے بعد مطالبہ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قابل بھروسہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے پاکستان میں موجود سیکیورٹی ایڈوائزر سیکیورٹی انتظامات سے خوش تھے ۔

شاہد آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا نیوزی لینڈ کی کرکٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی وضاحت کریں گے کہ کس کی کال پر یہ دورہ منسوخ کیا گیا ؟واضح رہے کہ یوں اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی پر پاکستانی کرکٹرز اور عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس طرح کی افواہیں بھی پھیل رہی ہیں کہ پاکستان کے ملک دشمن عناصر نے یہ دورہ منسوخ کرایا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close