اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سات ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مہم میں 40 ملین
سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ خیبرپختونخوا میں مہم شروع ہوگئی ہے۔رواںسال کی تیسری قومی انسداد مہم میں میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔اس مہم کے دوران وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیوکےکیس بتدریج کم ہورہے ہیں۔ شہری انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔پولیو کےقطرے نقصان دہ نہیں ۔ محفوظ ہیں۔انہوں نے عوام سے پولیو مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پولیو سے بچاوکےقطروں کے حوالے سے بےبنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔والدین سے التماس ہے کہ وہ بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں