جدہ سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (آئی این پی ) سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جدہ سے کراچی پہچنے والے 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محمکہ صحت سندھ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچنے والے تمام مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے، 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کورونا میں مبتلا

14مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close