مون سون اور مغربی ہوائوں کا ملاپ، بارشوں کا طویل اور طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(ٹوڈے نیوز)مغربی گجرات بھارت میں موجود ہوا کا کم دباؤ اب مزید کمزور ہو کر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی شمالی بحیرہ عرب میں ہی ختم ہو جانے کے امکانات ہیں۔جب کے اس دوران صوبہ سندھ کے انتہائی جنوبی مشرقی ساحلی علاقوں کے اوپر اس سلسلے کا انتہائی کمزور Convergence گزر سکتا ہے۔

جس کی وجہ سے جنوبی مشرقی تھر سمیت ٹھٹھہ شہر کراچی کے چند ایک مقامات پر بادل بننے اور ھلکی بارش Showers کے امکانات بن سکتے ہیں اور آج شام سے صوبہ سندھ کے جنوبی مشرقی اور اندرونی علاقوں کے لیے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے امکانات ہیں۔ تو کہا جا سکتا ہے کے آئیندہ 3 سے 4 دنوں تک صوبہ سندھ کے تمام علاقوں کے کسان زمیندار اپنے فصلوں کے کاموں کا آغاز کر سکتے ہیں البتہ سال 2021 مون سون سیزن کا آخری مون سون بارشوں کا ایک اچھا اور طویل سلسلہ ملک کے لیے مون سون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے 19 سے 27,28ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت بالخصوص صوبہ سندھ کے لیے بھی مختلف علاقوں کے لیے تیز آندھیوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close