آصف زرداری نے بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری نے فاروق نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا،

43گواہان میں سے 21گواہان کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا، نیب نے ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے، ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا، لیکن ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے مین ناکام رہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close