سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی ( پی این آئی ) سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں سے 14 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کےبعد حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔سعودی عرب کے شہر جدہ سے سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے جب ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حکام نے بروقت ایکشن لیا اور تمام متاثرین مسافروں کو قرنطینہ کیلئے گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں مٰیں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close