امریکی صدر نے اب تک فون پر رابطہ کیوں نہیں کیا؟ وزیراعظم عمران خان نے عالمی نشریاتی ادارے کو وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے انہیں ممکنہ طور پر اپنی مصروفیات کے باعث تاحال فون نہیں کیا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ ان کی افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر سے بات نہیں ہوئی، جوبائیڈن نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔

امریکہ سے تعلق ایک فون کال کا محتاج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو کرائے کی ایک بندوق سمجھا، پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کو جنگ جیتنے میں مدد نہیں دے سکتا۔ پاکستان سے عدم اعتماد کی وجہ زمینی حقائق سے امریکہ کی قطعی لاعلمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close