پیپلز پارٹی اور اے این پی کا وفد چیف الیکشن کمشنر سے یکجہتی کے اظہار کے لیے پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری ،فرحت اللہ بابر ،شیری رحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان وفد میں شامل تھے۔ ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کا موقف آئین و قانون کے مطابق ہے، حکومت کا انتخابی اصلاحاتی بل آئین سے متصادم ہے، حکومت چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین آمیز گفتگو نہ کرے، ہم الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کرینگے۔ شیریں رحمان نے کہا کہ حکومتی وزرا اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے رازداری رہے گی نہ ٹریل ملے گا، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں