پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 سے 10 روپے تک اضافے کی سفارش

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے تک اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیےآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ذرئع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل پر 5 روپے اور لائٹ ڈیزل پر ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے ہوگا۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close