کوویڈ19-کے دوبارہ ابھرنے کے باعث فضائی سفر کے دوروں میں کمی

بیجنگ (شِنہوا)چین میں حالیہ دنوں میں کوویڈ-19 وباکے دوبارہ سراٹھانے کے باعث اگست میں فضائی سفرکے دوروں کی تعداد ، ڈاک اور کارگو کے حجم میں کمی ہوگئی۔سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ(سی اے اے سی) نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ کئے گئے مسافر دوروں کی تعداد تقریبا2کروڑ 24لاکھ10ہزار رہی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 51.5 فیصد کم ہیں۔سی اے اے سی نے بتایا کہ دوروں کی یہ تعداد 2019 میں

اسی عرصے کے دروں کا 36.6 فیصد ہے۔سی اے اے سی کے مطابق، ترسیل کی گئی ڈاک اور کارگو کا حجم 5لاکھ 20ہزار ٹن رہا جو گزشتہ سال سے 5.6 فیصد کم ہے جبکہ مجموعی فضائی نقل و حمل کا کاروبار گزشتہ سال کی نسبت 35.6 فیصد کمی کے ساتھ 4ارب 91 کروڑ ٹن- کلومیٹر رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close