وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر انتخابات کروانے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مقامی حکومت کو جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے اقدامات اٹھائیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

ملاقات میں وفاقی وزراءاسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار ، غلام سرور خان، چوہدری طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی جبکہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں، اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کے لئے اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close