ایک ہزار سی سی تک گاڑیاں مزید سستی ہونے والی ہیں، ایک اور خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی، ڈیوٹی ختم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے بڑی گاڑیوں سے بھی اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹانے اور ڈیوٹی کی شرح سات فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آٹو سیکٹر میں مقامی پیداوار کو فروغ اور موجودہ ٹیرف نظام میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات پر ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔اس کے ساتھ ہیوی کمرشل وہیکل پر بھی اے سی ڈی کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کے مجوزہ مسودے کی کابینہ نے منظوری دی گئی ہے، کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویئر ہاؤس میں موجود اشیاء پر 30 ستمبر تک سامان اٹھانے پر سرچارج نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے، اس میں وزیر اعظم کے دفتر کی جگہ وزارت منصوبہ بندی کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں اسٹیل مل کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دی گئی ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات کے 2 اگست 2021 اور 2 ستمبر 2021 کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9 ستمبر 2021 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں میں توثیق کی گئی ہے،گندم کی خریداری میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس پر واضح احکامات کے باوجود تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر گندم کے اجرا کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ جلد گندم اور آٹے کی قیمت میں بتدریج کمی آئے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں اگلے سال سے 5جی ٹیکنالوجی لانچ کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی مواصلات کا نظام رائج کیا جائے،ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ایف بی آر کی ویب سائٹ کی ہیکنگ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر ایف بی آر کا ڈیٹا محفوظ رہا ہے،حکومت ایک ڈیٹا پروٹیکشن کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جو ایف بی آر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس کی تجویز مسترد کردی ہے، یہ اس سادگی مہم کا حصہ ہے جسے وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے پہلے روز سے ہی نافذ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close