کراچی (پی این آئی )انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں دو ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ مئی سے اب تک ڈالر 17 روپے64پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ چارماہ کے دوران ڈالرکی قیمت ساڑھے 10فیصد بڑھی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 84پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر168روپے 94پیسے پر بند ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80پیسے اضافہ سامنے آیاہے جس کے بعد ڈالر 169روپے 80پیسے میں فروخت ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں