پاکستان کے حالات دیکھے نہیں جاتے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملک واپسی کا اعلان

لندن(پی این آئی )سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ہر شعبہ میں تنزلی ہے مشرف دور میں بھی سات سال ملک سے باہر رہا، میں پاکستان واپس ضرور آؤں گا ،پہلے بھی بیٹی مریم نواز کے ساتھ گرفتاری دینے آیا تھا اب بھی گرفتاری کی پرواہ نہیں، وہ لندن میں پاکستانی میڈیا نمائیندگان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی موجود تھے۔

نواز شریف کا کہنا تھا ملاقات ڈان لیکس ڈرامہ تھا تماشہ تھا میری بات اس وقت مانی ہوتی تو آج تھوک کر چاٹنا نہ پڑتا ڈان لیکس کو پانامہ بنادیا گیا ججز سے سزائیں دلوائیں گئی ججز کو کہا گیا نواز شریف اور مریم نواز کو باہر نہیں آنے دینا ،شوکت عزیز صدیقی کا کیس سنا جانا چاہئے ،اس سے پتہ چلُ جائیگا کہ نواز شریف کو کیسے نکالا گیا ،سب کچھ کرنے کے باوجود الیکشن جیتنے کیلئے آر ٹی ایس بٹھانا پڑا،عاصم باجوہ میرے خلاف سازش کرنیوالوں میں شامل تھا اس سے رسیدیں لینی چاہئے کہاں سے اربوں کھربوں کے مالک بن گئے اس جیسے بہت ہیں ،نواز شریف کو ہرانے کیلئے دھاندلی ہوئی پچھلے الیکشن میں چالیس نشستوں پر دھاندلی سے نتائج تبدیل کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میں واپس ضرور جاؤں گا ،انشاللہ ضرور جائیں گے پہلے بھی پاکستان سے سات سال باہر رکھا گیا تھا واپس گیا ،اب اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہے ،پاکستان جاکر قوم کو لیڈ کرنے کا وقت جلد آ جائیگا،اس سے گھبراتا نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close