کراچی(آئی این پی) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( کے الیکٹرک )نے صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف کر ادی،کے ای کے ٹوئٹر اکائونٹ پر کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے واٹس ایپ سروس کی شان دار سہولت فراہم کر دی گئی ہے،کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن آفیسر سعدیہ دادا نے کہا کہ کے الیکٹرک واٹس ایپ استعمال کرنے والی ملک کی پہلی پاور یوٹیلٹی بن گئی ہے، کے الیکٹرک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو جدید
بناتے ہوئے صارفین سے رابطہ مزید بہتر بنا رہی ہے،انھوں نے کہا صارفین شکایات کے اندراج اور معلومات حاصل کرنے کے لیے اس سہولت کے ساتھ 24گھنٹے واٹس ایپ سروس استعمال کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں